Monday, January 30, 2017

اقوال سلف ( سلف کے اقوال )

#اقوال_سلف_رحمہم_اللہ
قال الشافعي - رحمه الله - :

*" مَنْ لا يُحِبُّ العلمَ لا خَيرَ فيه ".*
ترجمہ: جو علم سے محبت نہیں کرتا اس میں کوئی خیر نہیں۔ (امام شافعی)
[ تاريخ دمشق ٤٠٧ / ٥١ ]

#اقوال_سلف_رحمہم_اللہ
قال الإمام الحسن البصري رحمه الله
ابن آدم إنما أنت أيام، كلّما ذهبَ يوم ذهب بعضُكَ
(حلية الأولياء لابي نعيم الاصبهاني)
ترجمہ: ابن آدم بے شک تُو تو بس ایام ہے، جب بھی ایک دن ختم ہوا تیرا بعض ختم ہوگیا۔
(امام حسن بصری رحمہ اللہ)

#شہرت_طلبی   #ریاکاری   #دکھلاوا
#اقوال_سلف_رحمہم_اللہ
ابراہیم نخعی اور حسن بصری رحمہما اللہ کہتے ہیں کہ:
" دینی یا دنیاوی  امور میں جس شخص کی جانب اشارے کر کے باتیں کی جائیں تو یہی اس کی آزمائش کیلیے کافی ہے، اس آزمائش میں وہی کامیاب ہوتا ہے جسے اللہ کامیاب فرمائے" انتہی
" الزهد " از: ابن سرّی (2 /442)

ابن محیریز  رحمہ اللہ سے بھی یہی بات  "تاریخ دمشق" (33 /18) میں منقول ہے۔

#شہرت_طلبی  #ریاکاری  #دکھلاوا
#اقوال_سلف_رحمہم_اللہ
ابراہیم بن ادھم رحمہ اللہ  کہا کرتے تھے:
"شہرت کی ہوس میں پھنسا ہوا شخص اللہ تعالی کے ساتھ سچا نہیں ہے" انتہی
"العزلة والإنفراد" (ص 126)

#شہرت_طلبی   #ریاکاری   #دکھلاوا
#اقوال_سلف_رحمہم_اللہ
فضیل بن عیاض رحمہ اللہ کہتے ہیں:
"اگر ایسا ممکن ہو کہ کوئی آپ کا نام نہ لے تو اس کیلیے کوشش کرو؛ کیونکہ اگر آپ اللہ تعالی کے ہاں بلند مقام و مرتبہ رکھتے ہیں  تو  کوئی آپ کا نام لے یا نہ لے، کوئی آپ کی مدح سرائی کرے یا نہ کرے، لوگ آپ کے خلاف باتیں بنائیں ان سب کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا" انتہی
"التواضع والخمول" از: ابو بکر قریشی (صفحہ:  43)

#شہرت_طلبی   #ریاکاری   #دکھلاوا
#اقوال_سلف_رحمہم_اللہ
امام سفیان ثوری رحمہ اللہ کہتے ہیں:
"مجھے سب سے زیادہ اپنی نیت کی اصلاح کرنے کیلیے سخت محنت کرنا پڑی؛ کیونکہ یہ پل میں بدل سکتی ہے"

#اقوال_سلف_رحمہم_اللہ   #تابعین
قال #سعيد_بن_جبير - رحمه الله :

*ﻷن أنشر علمي ، أحب إلي من أن أذهب به إلى قبري*
________________________
📜《طبقات ابن سعد 》(262/6)

ترجمہ: امام سعید بن جبیر رحمہ اللہ کہتے ہیں: مجھے میرا علم قبر میں لے جانے سے زیادہ یہ پسند ہے کہ میں اسے پھیلاؤں (نشر کروں)۔

No comments:

Post a Comment